پنجاب میں دھند کاراج،بارش سے سردی بڑھ گئی

لاہور:(خبر نگار)پنجاب میں دھند کاراج،بارش سے سردی بڑھ گئی،مختلف شہروں میں شدید دھند سے حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند رکھا گیا۔

فلائٹ آپریشن بھی متاثر رہا ،موٹرویز بند ہونے سے دوسروں شہروں سے آنے اور جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑا۔

ادھر بارش سے خشک موسم کا خاتمہ اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،محکمہ موسمیات نے لاہور سمیت بالائی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔