اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے عمران خان نے آئی پی پیز کو فرانزک آڈٹ سے بچایا، حرام خوروں کے کہنے پر چھوٹ دی گئی،پاکستان کو خطے میں سب سے سستی بجلی فراہم کرنے والا ملک بنائیں گے،فروری 2025 تک توانائی شعبے کے بہت سے منصوبوں پر عملدرآمد ہو جائے گا، مارچ میں بجلی کی خرید و فروخت حکومتی ذمہ داری نہیں ہوگی ، تونائی بحران سے نمٹنے کے بعد عوام تک ثمرات پہنچانا ذمہ داری ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہاپی ٹی آئی حکومت کے فارمولوں پر چلتے تو اگلے 10 سال عوام بجلی کی اضافی قیمت ادا کرتے، 4سال میں عوام کو بجلی سیکٹر کی مشکلات سے نکالنا ہے،5سے 6ماہ میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی لےکر آئے اور ترسیلی نظام میں خامیاں دور کی گئیں،حکومت گردشی قرض میں اضافے کو روکنے میں کامیاب رہی،اوور بلنگ کم ہونا شروع ہو گئی ،ختم کریں گے ،ترسیلی نظام میں جدت لا رہے ہیں، بجلی کی خرید و فروخت نجی کمپنی کی ذمہ داری ہو گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کمپنیوں میں کوئی سفارشی بورڈ نہیں، بجلی کمپنیوں کے نقصانات کم ہوئے، بجلی کمپنیوں کے نقصانات کو زیرو پر لائیں گے اور کیپیسٹی پیمنٹ کم کر کے بجلی سستی کریں گے، آئی پی پیز سے بات چیت کے بعد 638 ارب بچت ہو چکی ،بچت ایک ہزار ارب تک پہنچ جائے گی، چین کے آئی پی پیز کے ساتھ بھی بات چیت شروع ہے، آئی پی پیز کےساتھ بجلی کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کریں گے،اگلی گرمیوں میں سے قبل بجلی مزید سستی کریں گے، چارجنگ سٹیشنز کیلئے بجلی کی قیمت کم کریں گے۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















