دباو میں عمران کو چھوڑا گیا تو قوم کھڑی ہوگی،جاوید لطیف
لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سابق وفاقی وزیر ورہنما ن لیگ جاوید لطیف نے کہا ہے کیوں نہیں کہتے بانی پی ٹی آئی کو چھڑوانے کےلئے دباو ہے؟،سول نافرمانی 9 مئی سے بڑا جرم ، دباو میں عمران کو چھوڑا گیا تو قوم کھڑی ہوگی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید لطیف نے کہاقوم کو جنرل فیض حمید کی گرفتاری کی وجہ بتانی چاہیے، ہاوسنگ سوسائٹی کی وجہ سے گرفتار نہیں کیا گیا،موجودہ حالات میں پورا سچ نہیں بولا جا رہا،امریکی نیو کلیئر پاور تک رسائی مانگ رہے ہیں اگر خیرات کی زندگی ملنی ہے تو غیرت کی موت عزیز ہے۔
جاوید لطیف نے کہا 9مئی کرنےوالے بغاوت کے منصوبہ ساز تھے اگر کسی دوسرے ملک میں باغی پلاننگ کرتا تو گولی مار دی جاتی، مذاکرات کی آڑ میں بھاشن اور دباﺅ ڈالا جا رہا ہے،بغاوت کرنے والے کو چھوڑنے، سائیکل چور کو لٹکانے سے ریاستیں نہیں چلتیں، کارکنوں کو سزا ،ماسٹر مائنڈ کا کیس لٹکا دینے سے بات نہیں بنے گی،ایٹمی طاقت ہیں، عالمی قوتوں کے دباومیں نہیں آئیں گے، کوئی ڈکٹیشن دیگا تو سب ایک نظر آئیں گے،ڈالروں کے بدلے کوئی بے غیرتی نہیں سکھا سکتا، پھندا جھول لیں گے لیکن اپنی عزت کا سودا نہیں کریں گے۔



















