پارا چنار میں علاج کی سہولیات ناپید،جاں بحق بچوں کی تعداد 100 سے متجاوز

پارچنار،پشاور،کراچی:(بیورورپورٹ) پاراچنار میں اڑھائی ماہ سے راستوں کی بندش کےخلاف شہریوں کا دھرنا چھٹے روز بھی دھرنا،علاج کی سہولیات نہ ملنے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 100 سے متجاوز کرگئی ۔

تحصیل چیئرمین اپرکرم آغا مزمل نے کہاراستوں کی بندش کے باعث شہری خوراک و علاج سے محروم ہیں، 100 سے زائد بچے دم توڑ چکے ۔

ادھر پارا چنار کے عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کراچی کی نمائش چورنگی اور لاہور پریس کلب پر بھی احتجاجی دھرنا دیا گیا،مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا پارا چنار روڈ کےلئے سپیشل پولیس فورس کے قیام کی منظوری دےدی، حکومتی اقدامات کا مقصد علاقے میں صدی پرانے تنازع کا پائیدار اور مستقل حل ہے۔