راولپنڈی ،اسلام آباد:(بیورورپورٹ)افغانستان سے در اندازی ناکام،4خوارج جہنم واصل، فائرنگ کے تبادلے میں دھرتی کا بہادر سپوت وطن پر قربان ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 19 اور 20 دسمبر کی رات پاک افغان بارڈر پر خارجیوں کے گروہ کی نقل و حرکت کا پتہ چلایا، کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 خارجیوں کو ہلاک کر دیا ،فائرنگ کے تبادلے میں خیبر سے تعلق رکھنے والا 22 سالہ سپاہی عامر سہیل آفریدی شہید ہو گیا،آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغان عبوری حکومت سے مسلسل موثر بارڈر مینجمنٹ کا تقاضہ کرتا چلا آیا ہے،توقع ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور خوارج کی جانب سے پاکستان کےخلاف دہشتگردی کےلئے اپنی زمین استعمال نہیں ہونے دے گی۔
دوسری جانب صدر،وزیراعظم ،وزیر داخلہ نے خیبر کے علاقے راجگال میں فتنہ الخوارج کے4کارندوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے،انسانیت دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے،حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل سد باب کےلئے سرگرم عمل ہیں۔
افغانستان سے در اندازی ناکام،4خوارج ہلاک،سپاہی وطن پر قربان



















