ونٹر پیکیج کا انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا:ذکی اعجاز

لاہور:( کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر و ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز نے کہا حکومت فوری طور پر پالیسی ریٹ میں 500بیسس پوائنٹس کی کمی کرکے معاشی ترقی کو سپورٹ کرے اور جنوری میں شرح سودسنگل ڈیجٹ کیا جائے،ونٹر پیکیج کو ایف پی سی سی آئی پہلے ہی مسترد کر چکا ہے،ونٹر پیکیج کا انڈسٹری کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ذکی اعجاز نے کہا حکومت ونٹر پیکیج میں اضافی یونٹس صارف ہونے پر26روپے فی یونٹ دینے کی بجائے اگر 10.94روپے فی یونٹ بجلی دے تو انڈسٹری کو فائدہ ہو گا،تاخیر کرنے کی بجائے فوری طور ونٹر پیکیج پر نظر ثانی کی جائے، میکسیم ڈیمانڈ انڈیکیٹرچارجز کو بھی ختم کیا جائے،یہ انڈسٹری پر اضافی بوجھ ہے۔