پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد بحال

کراچی (مشرق نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد ایک بار پھر 100 انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔

ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2000 سے زائد پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 1 لاکھ 11 ہزار 5 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، بعدازاں سٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران اچانک شدید مندی چھا گئی جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1073 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 8 ہزار 896 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔