لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکادورہ چین کا دوسرا روزبھی مصروفیت سے بھرپور رہا، مریم نواز نے چینی وزرا سے ملاقاتیں کیں اور کیمونسٹ پارٹی کے ظہرانے میں شریک ہوئیں،ملاقات میں ماحولیاتی بہتری ،بائیوڈائیورسٹی، انسداد سموگ، جنگلی حیات اور شجرکاری کے فروغ اور تحفظ کےلئے مل کر کام کرنے اور بیجنگ پنجاب کلین ائیر ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ کیاگیا،اس امر پر بھی اتفاق ہوا چین کے تعاون سے ایڈوانس ائیر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنایاجائےگا، ماحول دوست مشینری، توانائی ، ای ٹرانسپورٹ اورہائیڈروپاور کے حوالے سے بھی مدد کرےگا،وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاک چین تعلقات کے فروغ کےلئے جڑواں شہروں اورصوبوںکی تجویزپیش کر دی اور پنجاب میں چینی سرمایہ کاری کےلئے بھرپور تعاون کی پیشکش کی، مریم نوازنے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا، بیجنگ میںوزیر اعلیٰ مریم نوازسے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے منسٹر لیو جیان چا¶نے ملاقات کی، مریم نوازنے پرتپاک خیر مقدم کرنے پر منسٹر لیو جیان چا¶ کا شکریہ ادا کیا، وزیر اعلیٰ نے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کی دوراندیش قیادت کو سراہا، مریم نواز نے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے منسٹر لیو جیان چاﺅ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چین کی وثرنری لیڈرشپ نے چین کو عالمی طاقت کے طور پر ابھرنے میں رہنمائی فراہم کی،پاک چین تعلقات کے فروغ میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ چین پاکستان کمیونٹی کی تشکیل میں عوامی سطح پر بڑھتے ہوئے رابطے اہم کردار ادا کررہے ہیں، پاک چین تعلقات کی میراث کو پروان چڑھانے کےلئے نوجوان نسل پر فوکس کرنا ہوگا بعدازاںوزیر اعلیٰ مریم نوازکے اعزاز میںبیجنگ کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کے حکام کی طرف سے خصوصی ظہرانہ دیا گیا،کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ کے انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ حکام نے وفد کاپرتپاک خیر مقدم کیا، مریم نوازنے کیمونسٹ پارٹی آف چائنہ انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ کی نائب منسٹر سن ہائی ین اور دیگرحکام سے ملاقات کی، اس موقع پر مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا، ملاقات میں جامع شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا، وزیر اعلیٰ مریم نوازنے پاک چین تعلقات کے فروغ کےلئے جڑواں صوبوں اور شہروں کی تجویز ،پنجاب میں چینی سرمایہ کاری کےلئے بھرپور تعاون کی پیشکش کی، مریم نواز کی بیجنگ میں چین کی وزارت ماحولیات میں ایکالوجی اینڈ انوئرمنٹ کے وزیر ہوانگ رنچیو سے ملاقات ہوئی ،ملاقات میں چین اور صوبہ پنجاب کا ماحولیاتی بہتری،بائیو ڈائیورسٹی، سموگ کے خاتمے، جنگلی حیات اور شجر کاری کے تحفظ وفروغ کےلئے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا”بیجنگ پنجاب کلین ائیر“مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، سینئر وزیر مریم اورنگزیب پنجاب کی نمائندگی کریں گی ،وزیراعلی پنجاب اور چین کے ماحولیاتی وزیر ہوانگ رنچیوکی ملاقات میں اتفاق کیا گیا چین کے تعاون سے پنجاب میں ایڈوانس ائیر کوالٹی مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے گا، چین اور صوبہ پنجاب میں ماحولیاتی علوم کا تبادلہ، پالیسی کوآرڈی نیشن، استعداد میں اضافے، ڈیٹامانیٹرنگ اور شیئرنگ، گرین اربن پلاننگ، ٹیکنالوجی کا ٹرانسفر ممکن ہوسکے گا ،چین ماحول دوست توانائی اور ٹرانسپورٹ کے اجرا کے حوالے سے صوبہ پنجاب کی مدد کرے گا،پنجاب میں ای ٹرانسپورٹ سسٹم کےلئے چین کے تجربات اور مہارت سے استفادہ کرنے پربھی اتفاق کیا گیا،چین زرعی شعبے کی ترقی، ماحول دوست مشینری اور زرعی طریقے سکھانے میں بھی پنجاب کی مدد کرے گا،ہائیڈرو پاور اور پانی کے باکفایت استعمال کے حوالے سے بھی چین صوبہ پنجاب کی مدد کرے گا ،وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں کینسر کے علاج کی جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، چین سے کینسر کا جدید طریقہ علاج Hygea اور مشینری لانے پر اتفاق ہوگیا، سرجری اور کیمو تھراپی کے بغیر کینسر کا علاج ممکن ہوسکے گا،نواز شریف کینسر ہسپتال میں چین کے تعاون سے جدید مشینری اور طریقہ علاج ہوگا۔
مریم نواز کے اعزاز میں ظہرانہ، اہم ملاقاتیں، بیجنگ پنجاب کلین ائیر ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ



















