چارسدہ: (مشرق نیوز)جے یوآئی کے سربراہ فضل الرحمن نے کہاہے حکومت کی جانب سے اجلاس بلا کر علما کو تقسیم کرنے کی سازش کی گئی،معاملے کو سیاسی اکھاڑا نہ بنایاجائے، مدارس بل پر حکومت کی کوئی تجویز قبول نہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہا ریاست سے تصادم نہیں ،رجسٹریشن چاہتے ہیں،کوئی ترمیم دی گئی تو قبول کرنا تو دور کی بات تجویز کو چمٹے سے بھی پکڑنے کےلئے تیار نہیں،مدارس بل پر نواز،زرداری، سینٹ، قومی اسمبلی سب متفق تھے ،صدر دیگر بلز پر دستخط کرسکتا ہے تو مدرسہ بل کو اعتراضات کےساتھ واپس کیوں بھیجا؟۔
امیر جے یوآئی نے کہانیا شوشا چھوڑا گیامدارس تو پہلے ہی وزارت تعلیم کےساتھ وابستہ تھے، بتانا چاہوں گابل میں تمام مدارس کو مکمل آزادی دی وہ کسی بھی وفاقی ادارے کےساتھ الحاق چاہیں تو کرلیں چاہے وہ 1860 ایکٹ کے تحت ہو یا وزارت تعلیم ،کوئی اعتراض نہیں، ہر مدرسہ آزاد ہے تو اعتراض کیسا؟،علما کو علما کے مقابل لایا جارہا ہے مدارس میں کوئی اختلاف نہیں،حتمی اعلان کرنے جارہے تھے مفتی تقی عثمانی اور صدر وفاق المدارس کی جانب سے اطلاع آئی17دسمبر کو اہم اجلاس بلالیا،اپنے فیصلے و اعلان کو اجلاس تک روکتے ہیں ،متفقہ طور پر فیصلے کیے جائیں گے۔
فضل الرحمن نے کہامدارس بل پر تو خفیہ ادارے بھی متفق تھے ،اتفاق رائے سے سارے معاملات طے ہوئے اگرچہ وہ نظر نہیں آتے مگر موجود ہوتے اوررابطے میں رہتے ہیں ،سوال یہی ہے جب سب کچھ اتفاق رائے سے طے ہوا تو اب کیا ہوگیا؟ یہ ہے وہ بدنیتی۔
مدارس بل پر کوئی حکومتی تجویز قبول نہیں،فضل الرحمن



















