مالی و کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس ،زرمبادلہ ذخائر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے،وزیر خزانہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر خزانہ اور نگزیب نے کہاہے مالی و کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس ،زرمبادلہ ذخائر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

غیرملکی سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اورنگزیب نے کہاپاکستان نے تاریخی طور پر دہرے خسارے کا مقابلہ کیا ، برآمدات میں اضافے کے باعث مالی و کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس ہے، برآمدی شعبے کی کارکردگی بہتری،معیشت درست سمت گامزن ہے،ملکی زرمبادلہ ذخائر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔

وزیر خزانہ نے کہاافراط زرسنگل ڈیجٹ میں ہے،ملک میں آبادی بڑھنے کی شرح 2.5 فیصد ہے، فوڈسکیورٹی، بچوں کی نشوونما،سکول سے باہر بچوں کے چیلنجز درپیش ہیں،اصلاحات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہیں،پالیسی فریم ورک حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن نجی شعبے کو قیادت کرنی چاہیے۔