9مئی مقدمات ، پی ٹی آئی قیادت اور کئی رہنما مجرم ،حامد رضا ودیگر فرد جرم عائد

لاہور،فیصل آباد :(کورٹ رپورٹر،بیورورپورٹ)9مئی مقدمات میں پی ٹی آئی قیادت اور کئی رہنما مجرم ،صاحبزادہ حامد رضا سمیت 160ملزموں پر فرد جرم عائد،عدالت نے علیمہ ،عظمیٰ خان ،عمر ایوب، فواد چودھری، اسد عمر ،اعظم سواتی ،جمشید اقبال ، مسرت چیمہ ، مزمل مسعود کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے9مئی مقدمات پر سماعت کی،جے آئی ٹی رپورٹ میں کہا گیاپی ٹی آئی قیادت نے عوام کو اکسایا،اسد عمر ، اعظم سواتی ، حافظ فرحت سمیت دیگر ملزم اورقیادت بھی گنہگار ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزموں کے وکلا سے استفسار کیا آپ بتا دیں تاریخ چاہیے، پہلے آپ کہہ رہے تھے تفتیش مکمل کریں اب ہو گئی ہے تو بحث کریں،بعد ازاں عدالت نے ملزموں کے وکلا کو دلائل کےلئے آئندہ سماعت پر 14جنوری کو طلب کر لیا۔

علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں جناح ہاﺅس حملہ ،تھانہ شادمان جلاﺅ گھراﺅ سمیت سانحہ 9مئی کے 5مقدمات پر سماعت ہوئی،پولیس نے جمشید اقبال ،مسرت چیمہ کو 4 مقدمات میں قصوروار قرار دےدیا،عدالت نے 7 جنوری کو حتمی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

دریں اثنا عدالت نے علیمہ خان ،عظمی خان ،عمر ایوب، فواد چودھری، اسد عمر ،اعظم سواتی ،جمشید اقبال چیمہ ، مسرت چیمہ ، مزمل مسعود کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی،عمر ایوب، اسد عمر اور فواد چودھری کی ایک پیشی کےلئے استثنیٰ درخواست بھی منظور کر لی گئی۔

دوسری جانب فیصل آباد میں 9مئی کو تھانہ سول لائن اور تھانہ غلام محمد آباد میں ہونےوالے جلاو¿ گھیراﺅ مقدمات میں صاحبزادہ حامد رضا سمیت 160 کارکنوںپر فرد جرم عائد کر دی گئی،عدالت نے پی ٹی آئی قیادت بشمول شبلی فراز اور زرتاج گل کی حاضری سے استثنیٰ درخواست منظور کرتے ہوئے زرتاج گل سمیت دیگر رہنماﺅں کو 14 دسمبر کو طلب کرلیا۔