اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے حکومت صبر کا مزید امتحان نہ لے، اسحاق ڈار نے ایک بار پھر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
دونوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی،ذرائع کے مطابق دوران ملاقات نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاکوآرڈینیشن کمیٹیوں کی ملاقات بھی جلد ہوگی۔
چیئرمین پی پی نے کہاحکومت پیپلزپارٹی کے صبر کا مزید امتحان نہ لے، تحفظات اور شکایات کو فوری دور کرے،مجھ پر اپنی جماعت کا شدید دباو ہے، حکومت کوآرڈینیشن کمیٹیوں کی ملاقات کا شوق پورا کرلے ،ناکامی پر وزیراعظم سے بات کروں گا۔
حکومت صبر کا مزید امتحان نہ لے: بلاول بھٹوزرداری



















