عادل بازئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کردیا،اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ڈی سیٹ قرار دئیے گئے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

سپریم کورٹ نے اپیل کو ابتدائی سماعت کیلئے مقرر کردیا،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ 9 دسمبر کو اپیل پر سماعت کرےگا۔