عافیہ صدیقی کیس، امریکہ جانےوالے وفد کے اخراجات کی سمری منظور

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) امریکہ جانےوالے وفد کے اخراجات کی سمری منظور،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عافیہ صدیقی کی صحت، رہائی اور وطن واپسی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

جسٹس سرداراعجازاسحاق خان نے ایک صفحے پر مشتمل حکمنامے میں کہاوزیر اعظم نے امریکہ جانےوالے وفد کے اخراجات کی سمری منظور کر لی جو انتہائی خوش آئند ہے، وفد کے سرکاری ویزوں سے متعلق وزارت خارجہ کے نمائندہ نے بتایا تمام کوششیں کی جا رہی ہیں۔

حکمنامے کے مطابق وزارت خارجہ نمائندہ کے مطابق ویزہ کی درخواستوں کےساتھ پاسپورٹ گزشتہ جمعہ کو ہی جمع کرائے گئے تھے، وزارت خارجہ کو پوری امید ہے ویزے مل جائیں گے،عدالت کو بتایاگیاوزارت خارجہ مقصد کےلئے امریکی قونصل خانے سے مسلسل رابطے میں ہے ، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی اور ڈاکٹر اقبال کے پاسپورٹ واپس نہیں لیے جا رہے ہیں، امریکی وکیل مسٹر اسمتھ کا تازہ ترین اعلامیہ وفد کے دورے کےلئے لاجسٹک اور اسی طرح کی مدد کی درخواست کرتا ہے، وزارت خارجہ نمائندہ کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے کو کئی امریکی سینیٹرز کے وفد کے دورے کا اعلان کرنے کے قابل ہونا چاہیے،مسٹر سمتھ کی فرم نے لابنگ کی تھی اور وہ اس درخواست کو آگے بڑھائیں گے، کیس کی آئندہ سماعت13 دسمبر کو مقرر کی جاتی ہے۔