اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی

پشاور:(بیورورپورٹ)اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی عمر ایوب نے گرفتاری کےخلاف پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں آئی جی پنجاب، ڈی پی او اٹک اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا گیا 19 دسمبر تک پشاور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی تھی، ضمانت کے باوجود 5 دسمبر کو اڈیالہ جیل کے باہرسے گرفتار کیا گیا، عمر ایوب کو حبس بے جا میں بھی رکھا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے فریقین کےخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔