پشاور:(بیورورپورٹ)جے یو آئی سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے وفاق میں قانونی و آئینی نہیں زبردستی والی حکومت ہے، دینی مدارس بل منظور نہ ہونے پر اسلام آباد میں احتجاج کےلئے سنجیدہ ہیں تاہم مکمل موقف اتوار کو پیش کریں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فضل الرحمن نے کہامدارس بل پر پی ڈی ایم بننے سے قبل ہی اتفاق رائے ہوگیا تھالیکن کچھ قوتوں نے غیر ضروری مداخلت کی اور قانون سازی روک دی گئی اب اعتراضات کہاں سے آگئے؟ ،اگر حکومت پیچھے ہٹتی ہے تو ملکی سیاست میں عدم اعتماد کا سبب بنے گا۔
امیر جے یوآئی نے کہاچاہتے ہیں اعتماد کا ماحول بنے،حالات بہتر کرنا حکومتی ذمہ داری ہے لیکن حکومت ہی لوگوں کو شدت کی جانب اور احتجاج کی جانب لےکر جارہی ہے،بات کےلئے پھر بھی تیار ہیں معاملات ٹھیک کرنا چاہتے ہیں مگر ایک فون پر کیسے لچک پیدا کریں؟ عام انتخابات دھاندلی زدہ ہیں وفاقی حکومت قانونی و آئینی نہیں ،زبردستی والی ہے اگر کوئی تبدیلی آتی ہے توحصہ نہیں ہوں گے،ا بھی لانگ مارچ کا فیصلہ نہیں کیا اپنا فیصلہ قوت کےساتھ کریں گے۔
فضل الرحمن نے کہاکے پی میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،گورنر کو کیوں اے پی سی بلانا پڑی، ایگزیکٹو کی ذمہ داری گورنر کے بس میں بھی نہیں،صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر مشاورت کررہے ہیں، گورنر راج کا علم نہیں ، پی ٹی آئی پر پابندی کاکچھ نہیں کہہ سکتا۔
وفاق میں زبردستی والی حکومت ، تبدیلی کا حصہ نہیں بنیں گے ،فضل الرحمن



















