کراچی: (بیورورپورٹ )چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کچھ لوگ نوجوانوں کو انتہا پسندی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں، سیاسی قوتوں کے درمیان بات چیت ہی درپیش چیلنجز سے نمٹنے کا واحد و موثرذریعہ ہے۔
کراچی میں لیاری کے فٹبال گراونڈ میں پنک فٹبال ایونٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہاسب جانتے ہیں پاکستان کا مستقبل ملک کے نوجوان ہیںایسی سوچ والے لوگ ہیں جو نوجوانوں کو انتہا پسندی کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں،میں نوجوانوں کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتا ہوں میں اور آپ ملکرملک کے نوجوانوں کی ترقی کا بندوبست کریں گے۔
چیئرمین پی پی نے کہا خیبرپختونخوامیں صورتحال مخدوش ہے،صوبے کے عوام کی مشکلات دورکرنے کی ضرورت ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی ہم آہنگی پیدا کرنا ہوگی،ضرور ی ہے سیاسی ہم آہنگی پیدا کی جائے،کے پی میںامن کے قیام کےلئے صوبائی حکومت کواقدامات کرنے چاہئیں تھے، خیبرپختونخوا حکومت عوامی مسائل کے حل کی بجائے انتہا پسندانہ سیاست میں مصروف ہے، خیبرپختونخواکے عوام کا پیسہ ریلیف فراہم کرنے کےلئے خرچ ہوناچاہیے۔
بلاول بھٹو نے کہاخیبرپختونخوا حکومت کوآل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کےلئے دعوت دی گئی مگر نہیں آئے، عوامی مسائل کے حل کےلئے جدوجہد کرتے رہیں گے،خواتین ملک کی وزیراعظم بنناچاہیں تو ایک نہیں 2بار بن سکتی ہیں وہ دن دور نہیں جب خواتین عالمی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہوں گی،سندھ حکومت نوجوانوں پر سرمایہ کاری کر رہی ہے۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















