پی ٹی آئی کے سابق میڈیا کوآرڈی نیٹرکی نواز شریف سے معافی

لاہور:(خبر نگار)پی ٹی آئی کے سابق میڈیا کوآرڈی نیٹر جاوید بدر نے الزام تراشیوں پر نواز شریف سے معافی مانگ لی۔

جاوید بدر نے نواز شریف کے نام لکھے کھلے خط میں کہا اپنی گستاخیوں اور الزام تراشیوں پر معافی مانگتا ہوں، امید ہے میری غلطیوں کو جہالت و نادانی سمجھ کر معاف کر دیں گے،خط کسی دباﺅ، لالچ کے بغیر صرف آخرت کے ڈر ، ضمیر کی آواز پر لکھا، بانی پی ٹی آئی کےساتھ ملکر قوم کے بچوں کی غلط سیاسی تربیت کی گئی، بچوں کے والدین اور پوری قوم سے بھی معافی مانگتا ہوں۔

پی ٹی آئی کے سابق میڈیا کوآرڈی نیٹر نے کہانواز شریف پر جھوٹے کیسزبنوائے گئے، جیل میں رکھا گیا،انصاف برحق ہے، نوازشریف کو دوبارہ عزت و مقام ملا، سیاست میں زہر، نوجوانوں کے ذہنوں میں انتشار بھراگیا، بانی پی ٹی آئی کو تب چھوڑا جب عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنایا گیا ،بشریٰ کو کرپشن کی کھلی اجازت دی گئی۔

جاوید بدر نے کہا پی ٹی آئی حکومت نے خزانہ خالی کیا، بین الاقوامی تعلقات خراب کیے، فوج کےخلاف شرانگیزی کی گئی، ملک میں استحکام پر نواز شریف ،ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، نواز شریف سے کبھی ملاقات ہوئی تو سامنے غلطیوں کا اعتراف کروں گا۔