اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے اسرائیل کا سخت احتساب نہ ہونے پر شدید تشویش ،پوری پاکستانی قوم بہادر فلسطینی عوام کےساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن حمایت جاری رکھے گی۔
شہباز شریف سے پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر ظہیر نے ملاقات کی،وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت، آزادی اور انصاف کے حصول کےلئے منصفانہ جدوجہد کےلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا،شہبازشریف نے کہااقوام عالم کی جانب سے اسرائیل کا سخت احتساب نہ ہونے پر شدید تشویش ہے،غزہ میں فوری و غیر مشروط جنگ بندی اور مقبوضہ علاقوں میں مصیبت زدہ فلسطینی عوام کےلئے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی یقینی بنائی جائے۔
وزیراعظم نے فلسطینی سفیر کو یقین دلایا پوری پاکستانی قوم بہادر فلسطینی عوام کےساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن حمایت جاری رکھے گی،سفیر ڈاکٹر ظہیر نے فلسطینی عوام کی موجودہ مشکلات میں پاکستان کی ثابت قدم حمایت کےساتھ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کے اصولی موقف کو سراہا،شہباز شریف نے فلسطینی سفیر کی پاکستان میں تعیناتی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہر وقت اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















