لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ طلبا کی جانب سے ایڈمن بلاک پر حملہ کیا گیا ، طلباءنے توڑ پھو ڑ،گملے اور شیشے توڑ دئیے۔پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے کینٹین پر بیٹھے طالبعلم رانا عمار کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے زخمی ہو تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی طلبا مشتعل ہو گئے۔ ایڈمن بلاک پر حملہ کر کے توڑ پھو ڑ کرتے ہوئے گملے اور شیشے توڑ دئیے بعد ازاں طلبا کی بڑی تعداد نے کینال روڈ پر بند کر کر کے احتجاج شروع کر دیا جس کے باعث کیمپس انڈرپاس پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اس دوران پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مظاہرین سے مذاکرات کامیاب کیمپس پل کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا۔ دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے مختلف مبینہ مذکورہ جگہوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ پڑتال کر لی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ کسی بھی فوٹیج میں فائرنگ کا واقعہ نظر نہیں آیا، واقعہ سے متعلق مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔اسلامی جمعیت طلبہ نے اپنے بیان میں یونیورسٹی انتظامیہ پر غفلت کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے طالب علم رانا عمار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا۔جمعیت نے اپنے بیان میں کہا کہ جامعہ پنجاب کے طلبہ پر اسلحہ گردی کی پر زور مذمت کرتے ہیں، یونیورسٹی میں دن دیہاڑے عام طلبہ پر سیدھی گولیاں چلائی گئیں، پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام رہی، گزشتہ ایک ماہ میں فائرنگ کا دوسرا بڑا واقعہ پیش آیا ہے۔دوسری طرف پنجاب یونیورسٹی طالبعلم کی پر اسرار ہلاکت پر یونیورسٹی انتظامیہ نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کا کوئی واقعہ پنجاب یونیورسٹی میںپیش نہیں آیا۔پریس کانفرنس پنجاب یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر ریحان صادق شیخ، رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، اقامتی آفیسر اول کرنل ریٹائرڈ عمر خالد، چیف سکیورٹی آفیسر تنویر بھٹی اور سٹوڈنٹ ایڈوائزر ڈاکٹر شاہزیب خان نے پریس کانفرنس کی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلباءکے کارکنوںنے مختلف جگہوں پر فائرنگ کی اطلاع دی جس پر کیمپس کی تمام مذکورہ جگہوں کی اچھی طرح چھان بین کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی سٹاف نے مذکورہ جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے چیک کئے مگر کسی بھی سی سی ٹی وی کیمرے میں فائرنگ کا واقعہ نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعہ کا کوئی عینی شاہد نہیں ملا، کسی بھی جگہ سے نہ گولی کا شیل یا خون نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلباءواقعہ گھڑ کر سیاست کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ جینڈر سٹڈیز کے طالبعلم عمار کے جاں بحق ہونے پر افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبعلم پنجاب یونیورسٹی کے ایڈمن آفیسر رانا ارشاد کا بھانجا ہے جن کے مطابق اس کا کسی طالبعلم تنظیم سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلباءپنجاب یونیورسٹی انتظامیہ پر جان بوجھ کر الزام تراشی کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلباءکے کارکنوں نے ایڈمن بلاک پر حملہ کیا، شیشے توڑے،کنٹین پر حملہ کر کے توڑ پھوڑ بھی کی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کسی سے بلیک میل نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ،طلبائ، اساتذہ اور ملازمین سے درخواست ہے کہ سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ پولیس سے رابطہ میں ہے، پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
پنجاب یونیورسٹی، نامعلوم افراد کی فائرنگ، طالب علم جاں بحق، ساتھیوں کا احتجاج،توڑپھوڑ



















