ناقص تفتیش سے فائدہ ملزموں کو دینا پڑتا ہے،جسٹس محسن اختر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا ہے ناقص تفتیش سے تکنیکی بنیاد پر شک کا فائدہ ملزموں کو دینا پڑتا ہے۔

پاکستان میں میڈیکو لیگل قانون، سٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر قومی مکالمے کے عنوان سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا دنیا میں چیزیں تبدیل لیکن ہم ابھی وہیں کھڑے ہیں،پوری دنیا میں فرانزک کے لوگ پولیس ڈیپارٹمنٹ سے الگ سے ہیں، فرانزک ڈیپارٹمنٹ کو پولیس سے بالکل الگ کرنا پڑے گا،ملک میں تفتیشی کو آج بھی جائے وقوعہ لکھنا نہیں آتا، ڈاکٹرز کی عدالتی کیسز کے تناظر میں تربیت ہونی چاہیے،ڈاکٹرز کی تعداد کم ہونے کا کہہ کر میڈیکل سرٹیفکیٹ درست نہیں بنایا جاتا، پنجاب فرانزک لیب کا ڈیٹا اسلام آباد فرانزک لیب سے کہیں بہتر ہے۔