سموگ کاخاتمہ،عوام حکومتی اقدامات سے مطمئن،وزیراعلیٰ پر بھرپور اظہار اعتماد


لاہور:(اپنے رپورٹر سے)عوام سموگ کے تدارک کیلئے حکومتی اقدامات سے مطمئن،وزیر اعلیٰ مریم نواز پر بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا۔

عوامی سروے کے مطابق پنجاب کے 63 فیصد عوام نے تائید کرتے ہوئے کہامریم نوازنے ماضی کی حکومتوں کے مقابلے میں جامع و موثر ماحول دوست اقدامات کیے اور ماحولیاتی بہتری کو جامع ایجنڈے کی شکل دی،نوجوانوں کی سب سے زیادہ تعداد یعنی 44 فیصد کا ماننا ہے گاڑیوں کا دھواں سموگ کی سب سے بڑی وجہ ہے ،40 فیصد نوجوانوں نے کبھی اپنی گاڑی یا موٹر بائیک کا سائلنسر یا انجن ٹھیک یا چیک نہیں کرایا۔

82 فیصد شہریوں نے سموگ میں کمی کےلئے گاڑیوں ،صنعتوں کی سخت نگرانی کی حمایت کردی،رپورٹ میں کہا گیا سموگ کی روک تھام میں علاقائی تعاون وقت کی ضرورت ہے، سرحد کے دونوں اطراف سخت اقدامات سے سموگ پر قابو پایا جاسکتا ہے، بارڈر کے ایک طرف حکومتی و عوامی اقدامات کا فائدہ تب تک نہیں ہوگا جب تک دوسری جانب بھی حکومت و عوام سموگ کے تدارک پر عملدرآمد نہ کرےں۔