توقعات سے زیادہ معاشی بحالی،مہنگائی میں کمی،بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)4ماہ میںتوقعات سے زیادہ معاشی بحالی،مہنگائی میں کمی،براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ریکارڈ،وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر مہنگائی کی شرح 8.7 فیصد رہی ،رواں ماہ (نومبر) مہنگائی کی شرح 5.6 فیصد رہنے کی توقع ہے جبکہ آئندہ ماہ (دسمبر) مہنگائی کی شرح 6.5 فیصد کی شرح پر آسکتی ہے، 4ماہ میں ترسیلات زر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،شرح سود میں کمی سے سود کی ادائیگیوں میں بھی کمی ہوئی۔

وزارت خزانہ نے کہازرمبادلہ ذخائر، روپے کی قدر، سرمایہ کاری اور ٹیکس ریونیو میں بہتری آئی ،4ماہ میں ٹیکسٹائل ،آٹو انڈسٹری کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، کاروں کی پیداوار 51 فیصد، ٹرک ،بسیں 80 فیصد، جیپوں کی پیداوار 55 فیصد بڑھی جبکہ ٹریکٹرز کی پیداوار میں 54.2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،ترسیلات زر میں 34.7 فیصد اضافہ، 4 ماہ میں حجم 11.84 ارب ڈالر رہا۔

رپورٹ کے مطابق کرنٹ اکاونٹ جولائی تا اکتوبر 21 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سرپلس رہا، ٹیکس ریونیو 25.3 فیصد اضافے سے 3443 ارب جمع ہوئے، براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 32 فیصد اضافے کےساتھ 90 کروڑ 43 لاکھ ڈالر رہی جبکہ مجموعی بیرونی سرمایہ کاری میں 56 فیصد اضافے کےساتھ ایک ارب ڈالر سے زیادہ رہی،زرمبادلہ ذخائر 7.38 ارب ڈالر سے بڑھ کر 11 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے،مسلسل پالیسی معاونت و بیرونی استحکام سے معیشت میں مسلسل بہتری کا امکان ہے۔