راولپنڈی: (بیورورپورٹ)عدالت نے احتجاج کیس میں عمران خان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جسمانی ریمانڈ میں 6 دن کی توسیع کرتے ہوئے عمران خان کو آئندہ 2 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دےدیا۔
پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے دلائل دیئے ملزم تفتیش کے عمل میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کے عدم تعاون کی وجہ سے تفتیشی عمل آگے نہیں بڑھ رہا ہے،ظہیر شاہ نے ریمانڈ کے حق میں دلائل دیتے ہوئے مزید 15 یوم ریمانڈ جسمانی کی استدعا کر دی،پراسیکیوشن نے کہا عمران خان شامل تفتیش ہونے سے انکاری ہے، بانی پی ٹی آئی کے عدم تعاون کی وجہ سے تفتیشی عمل آگے نہیں بڑھ رہا،پبلک پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے پولیس نے احتجاج کی کال کے حوالے سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقاتوں کا ریکارڈ بھی قبضہ میں لیا گیا۔
احتجاج کیس: عمران کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع،فوری رہائی کی امید ختم



















