سموگ پابندیوں میں مزید نرمی، لاہور سمیت 4 اضلاع میں تعمیراتی کام کی اجازت، مارکیٹس 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ برقرار

لاہور (خبر نگار) پنجاب حکومت نے سموگ پابندیوں میں مزید نرمی کردی،ڈی جی ماحولیات ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے سموگ پابندیوں میں نرمی سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے مطابق لاہور سمیت 4اضلاع میں تعمیراتی کام کی اجازت دےدی گئی، زگ زیگ ٹیکنالوجی پر بھٹے کام کرسکیں گے،سرکاری و نجی دفاتر کو 100فیصد عملے کے ساتھ کام کرنے کی اجازت بھی مل گئی،نوٹیفکیشن کے مطابق دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز 8بجے بند کرنے کا فیصلہ برقرار رہے گا، ریسٹورینٹس کا ان ڈور، آﺅٹ ڈور ڈائننگ 10بجے تک ہوگا ، ہوڈ سسٹم نصب کیے بغیر باربی کیو کی اجازت نہیں ہوگی،ہیوی ٹریفک پیر سے جمعرات تک اضلاع میں داخل ہوسکے گی، جمعہ سے اتوار تک ہیوی ٹریفک کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، فیصلے کا اطلاق لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور فیصل آباد پر ہوگا۔