جعلی حکومت مطالبات پورے ہوئے بغیر احتجاج کے خاتمے کا نہ سوچے: بیرسٹر سیف

پشاور (بیورو رپورٹ) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے جعلی حکومت مطالبات پورے ہوئے بغیر احتجاج کے خاتمے کا نہ سوچے، ہم اپنے پلان کے تحت پیش قدمی کررہے ہیں، ہمیں کوئی جلدی نہیں ، جعلی حکومت پولیس کےلئے کئی دن کی خوراک کا بندوبست کر لے، حکومت کے پاس گھڑیاں ہیں لیکن وقت ہمارے پاس ہے، درباری وزراءجتنی مرضی پریس کانفرنسیںکر لیں ہمارا احتجاج جاری رہے گا، علی امین گنڈا پورکی سربراہی میں عوام نے اس بار عمران خان کی رہائی کی مکمل ٹھان لی ہے،صوبائی مشیر نے کہا جعلی حکومت عوام کے نہ نکلنے کے دعوے کررہی ہے اور دوسری جانب کنٹینرز کے پہاڑ کھڑے کردیئے گئے ہیں، پورے پاکستان کے کنٹینرز اسلام آباد پہنچا دیئے گئے ہیں، ریسٹورنٹس اور لاری اڈے تک بند کرا دینا حکومت کی حواس باختگی کا ثبوت ہے۔