اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے بار بار خیبرپختونخوا حکومت کی چڑھائی کا حل پیش کرتے ہوئے کہا حکومت عمران خان کو پشاور، ہری پور یا خیبرپختونخوا کی کسی جیل میں شفٹ کردے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاعجیب بات ہے حکومت ملک بند کرنے کیلئے ہائیکورٹ کا سہارا لے رہی ہے،صدر پارلیمان کا تیسرا حصہ ہے، آگے بڑھ کر بات چیت میں کردار ادا کرنا چاہئے،اسلام آباد میں ایسی صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
حکومت عمران کو خیبرپختونخوا کی کسی جیل میں شفٹ کردے، خاقان



















