خیبرپختونخوا ،بلوچستان میں انٹیلی جنس آپریشنز،خوارج سمیت 7 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی،اسلام آباد:(بیورورپورٹ) خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں انٹیلی جنس آپریشنز،سکیورٹی فورسز نے خوارج سمیت 7 دہشتگردوں کو ہلاک ،2کو زخمی کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا ،3 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے،ہلاک خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا،خوارج سکیورٹی فورسز کےخلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں ،معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی کارروائیاں کیں ،4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ضلع کیچ ایک، آواران 2اور ڈیرہ بگٹی میں آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا،دہشتگرد فورسز ،معصوم شہریوں کےخلاف دہشتگردی کی متعددکارروائیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔

دوسری جانب صدر،وزیراعظم،وزیر داخلہ نے دہشتگردوں کےخلاف کامیاب انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا دہشتگردوں کو صوبے کا امن و امان خراب اور ترقی کا سفر متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، دہشتگردی کےخلاف فورسز کی کارروائیاں لائق تحسین ہیں،انسانیت دشمنوں کے مذموم عزائم خاک میں ملاتے رہیں گے،حکومت ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کےلئے متحرک ہے۔