لاہور:(سٹاف رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہاہے ن لیگ سے اتحاد محبت نہیں مجبوری کا ہے اگر پیپلز پارٹی مائنس ہو جائے تو وزارت عظمیٰ قائم نہیں رہ سکتی، گورنر آئینی عہدہ ہے، اصولی طور پر وزیراعلیٰ کو گورنر کے پاس آنا ہوتا ہے مگر میں خود وزیراعلیٰ سے ملنے گیااورباور کرایا بطور اتحادی میری طرف سے آپ کو کوئی گلہ نہیں ہو گا ،صرف چاہتے ہیں چیزیں میرٹ پر ہوں اور بطور اتحادی مشاورت کی جائے، 6ماہ ہو گئے لیکن وزیراعلیٰ نے فون کیا اور نہ ہی کبھی مشاورت کی گئی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس لاہور میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے زیراہتمام 26 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
سردار سلیم حیدر نے کہاملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کےلئے حکومت کی اتحادی پارٹنرز سے باہمی مشاورت بہت ضروری ہے لیکن اتحادی ہونے کے باوجود مشاورت نہیں کی جاتی،ملک کی خاطر پھر بھی قربانی دے رہے ہیں،اپنی قیادت کو پنجاب کی صورتحال سے آگاہ کر دیا،گورنر پنجاب نے کہا26ویں آئینی ترمیم منظور کرانے میں بلاول بھٹو زرداری نے کلیدی کردار ادا کیا،توقع تھی ن لیگ نے ماضی سے سبق سیکھ لیا ہو گا،تحریری معاہدے اور مشاورتی کمیٹیاں تشکیل دینے کے باوجود کوئی عمل درآمد نہیں ہوا،یونیورسٹیوں میں تحقیق پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















