عمران کو ضمنی بیان کی روشنی میں4مقدمات میں نامزد کیا گیا، ضمانت کا تحریری فیصلہ
لاہور: (کورٹ رپورٹر)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 4مقدمات میںضمنی بیان کی روشنی میں نامزد کیا گیا ،لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 5 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا،عدالتی فیصلے میں کہا گیا عمران خان مقدمات میں نامزد نہیں تھے، ضمنی بیان کی روشنی میں نامزد کیا گیا ،صرف مجرمانہ سازش کی حوصلہ افزائی کے الزامات ہیں،ریکارڈ کے مطابق پولیس آفیشلز نے سازش کو سنا لیکن حیران کن طور پر اپنے کسی اعلیٰ افسر کو نہیں بتایا۔



















