اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سابق سینیٹر خیبرپختونخوا اور ممتاز صنعتکار الیاس احمد بلور انتقال کرگئے، مرحوم کی نماز جنازہ اتوار کو 2 بجے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی۔
مرحوم اے این پی رہنما غلام بلور، شہید بشیر بلور اور عزیز بلور کے بھائی اور غضنفر بلور کے والد تھے،خاندانی ذرائع کے مطابق الیاس بلور گردوں کے عارضے میں مبتلا ،اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔
دوسری جانب صدر،وزیراعظم نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا الیاس احمد بلور کی عوامی فلاح و بہبود کےلئے ناقابل فراموش خدمات یاد رکھی جائیں گی،وصال سے سیاسی منظر نامے میں پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنا بہت مشکل ہے۔
سابق سینیٹر الیاس بلور انتقال کرگئے، صدر،وزیراعظم کااظہار افسوس



















