پنجاب اسمبلی ،سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کےخلاف قرارداد منظور

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کےخلاف پنجاب اسمبلی نے قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔

حکومتی رکن احسن رضا کی قرارداد میں کہا گیاحملہ قاضی فائز عیسیٰ نہیں پورے پاکستان پر کیاگیا ،منصوبہ بندی کرکے سیاسی جماعت نے انتشار پھیلایا، سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کی ایک ہفتے سے کال دی جا رہی تھی، ملوث افراد کےخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے، حکومت برطانیہ سے بات کرکے ذمہ داروں کےخلاف مقدمہ درج کرائے۔