لاہور:(سٹاف رپورٹر)سموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ایک بار پھر ایمرجنسی نافذ کرنے کامطالبہ کردیا۔
سردار سلیم حیدر نے کہاپنجاب کے بیشتر اضلاع میں سموگ بے قابو ہو گئی ، لوگوں کی بڑی تعداد بیماریوں میں مبتلا ہوکر ہسپتال پہنچ رہی ہے،سکول ، کالجز، تفریحی مقامات اور پارکس بند کرنے کے مثبت نتائج نہیں مل سکے، تاجر مارکیٹوں کو رات 8بجے بند کرنے کو تسلیم نہیں کررہے۔
گورنر پنجاب نے کہا لاہورسمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آلودگی کم ہونے کی بجائے بڑھتی جا رہی ہے، عارضی طور سموگ کی روک تھام کےلئے ایمرجنسی نافذ کرنی چاہیے، مستقل طور پر سموگ پر قابو پانے کےلئے تمام اداروں کی کوششوں کو مربوط کرکے اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا۔
سموگ پر قابو کےلئے تمام اداروں کو ایک پیج پر آنا ہوگا، گورنر پنجاب



















