لاہور (مرزا ندیم بیگ) پنجاب پولیس نے آئندہ سال ترقیاتی سکیموں کیلئے اربوں کا فنڈ مانگ لیا جس میں نئی اور جاری شدہ 200 سے زائد سکیمیں شامل ہیں ،پنجاب پولیس نے اگلے مالی سال 2024ءتا 2025ءمیں پولیس کے نئے تھانے بنانے پر فوکس صوبہ بھر میں 30 سے زائد تھانوں کی عمارت بنانے کیلئے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں ڈیمانڈ بھجوا دی گئی ،معلوم ہو اہے کہ پنجاب پولیس کی لاہور سمیت صوبہ بھر میں نئی اور جاری شدہ تین سے زائد سکیموں کیلئے فنڈز مانگے ہیں ،تمام سکیموں کیلئے 6 ارب سے زائد کے فنڈ کی ڈیمانڈ کی گئی ہے ،اگلے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں 90 سے زائد نئی اور جاری شدہ 203 سکیمیں شامل ہیں ،نئی سکیموں میں دفاتر اور گھروں کی سکیمیں بھی شامل ہونگی ،فنڈز اور نئی سکیموں کی منظوری کا حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے کیا جائیگا۔
پنجاب پولیس نے آئندہ سال کی ترقیاتی سکیموں کیلئے اربوں کا فنڈمانگ لیا



















