جاز کی سینہ زوری، سادہ لوح صارفین کی زبردستی انشورنس، ہر ماہ اربوں کا چونا

لاہور (رپورٹ: نعیم جاوید) موبی لنک جاز کمپنی نے اپنے صارفین کی زبردستی انشورنس کرنا شروع کر دی۔پیکیج لگاتے وقت یوٹیلیٹی بل کی ادائیگی پر خاموشی سے انشورنس کے نام سے ظالمانہ کٹوتی کر لی جاتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق موبی لنک جاز کمپنی نے اپنے صارفین کو ہر ماہ اربوں روپے کا چونا انشورنس کی مد میں لگانا شروع کیا ہوا ہے۔ موبائل پیکیج لگاتے وقت انشورنس کے پیسے کاٹ لئے جاتے ہیں جو وقت پر پیکیج کی تجدید نہ کرے تو اسے جاز ایڈوانس ڈال کر زبردستی پیسے وصول کئے جاتے ہیں۔ اسکے علاوہ اگر کوئی اپنے جاز کیش اکاو¿نٹ سے کوئی یوٹیلیٹی بل ادا کرے تو وہاں بھی انشورنس کے پیسوں کی آپشن زبردستی لگائی ہوئی ہے جس سے سادہ لوح صارفین ان کے جال میں پھنس جاتے ہیں ۔عوام نے روزنامہ ”مشرق“ کی وساطت سے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ موبی لنک کا کمپنی کا آڈٹ کیا جائے اور اسے زبردستی انشورنس کرنے سے روکا جائے اور جتنے پیسے انشورنس کے نام سے کاٹے گئے ہیں صارفین کو واپس کئے جائیں۔