ٹانک:کرنٹ نے 3بھائیوں سمیت4بچوں کی جان لے لی


ٹانک:(مشرق نیوز)کرنٹ نے 3بھائیوں سمیت4بچوں کی جان لے لی،ٹانک کے علاقے گرہ مٹھو میں بچے مویشی چرا رہے تھے بجلی کا تار گرنے کے باعث کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔

چاروں بچوں کا تعلق ایک خاندان سے ہے، عمریں 10 سے12 سال کے درمیان ہیں،جاں بحق ہونےوالوں میں 3بھائی اور کزن شامل ہیں،علاقے کی فضا سوگوار رہی،والدین دھاڑیں مار مار کرروتے رہے۔