پشاور: (بیورورپورٹ)افغان شہریوں کی جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک روانگی،34ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا،ایف آئی اے کے مطابق جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے میں ملوث 34 افغان شہریوں کو گرفتار کیا گیا، ملزمان چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے، غیرملکی افراد نادرا سے جعلی قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوا کر بیرون ملک جارہے تھے۔
حکام کے مطابق ملزمان نے پاکستان داخلے کے فی کس 12 ہزارروپے ادا کئے، نادرا میگا سنٹر میں2 مشتبہ غیر ملکیوں کی گرفتاری کے بعد ہاسٹل پر چھاپہ مارا گیا، ہاسٹل سے مزید 32 غیرملکی گرفتار ہوئے، ملزموں سے پاکستانی جعلی شناختی کارڈ، افغان پاسپورٹ و دیگردستاویزات برآمد ہوئیں،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا گرفتار غیر ملکیوں میں نوجوان اور کم سن لڑکے شامل ہیں،ملزموں کا پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر گلف ممالک جانے کا منصوبہ تھا، نادرا اور پاسپورٹ آفس ملازمین کے ملوث ہونے کا تعین دوران تفتیش کیا جائیگا۔
افغان شہریوں کی جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر بیرون ملک روانگی



















