لاہور(سپےشل رپورٹر)وفاقی محکمہ داخلہ نے پنجاب کی سطح پر جرائم پر قابو کرنے کی کوشش مےں وفاقی تحقےقاتی ادارہ کے پنجاب مےں دو مختلف زون 1 اور 2 کا قےام عمل مےں لاےا گےا ہے جبکہ اےف آئی اے کو مزےد بہتر خطوط پر استوار کرتے ہوئے سا ئبر کرائم کے حوالے سے اےک بالکل علےحدہ نےٹ روک کی بھی بنےاد رکھی ہے لےکن ان تمام کاوشوں کے باوجود پنجاب بھر مےں غیرقانونی گےٹ وے اےکسچےنج پر قابو نہےں پاےا جا سکا ہے جس کے باعث روز بروز جہاں کرائم کی شرح مےں اضافہ ہو رہا ہے تو دوسری جانب اس مےں دہشت گردی کے بھی قوی امکانات موجود ہےں۔ وفاقی محکمہ داخلہ نے پاکستان ٹےلی کمےونی کےشن اتھارٹی کو بھی اےف آئی اے کا مدد گا ر بناےا ہے تاکہ گےٹ وے پر اےف آئی اے کی گرفت مضبوط ہوسکے لیکن اس کے باوجود اےف آئی اے کی جانب سے غیرقانونی گےٹ وے اےکسچےنج پر کوئی تسلی بخش رپورٹ مرتب نہےں کی جا سکی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ و فاقی تحقےقاتی اےجنسی نے پنجاب مےں کرائم کی شرح کو کنٹرول کرنے کیلئے 2 حصوں مےں تقسےم کےا ہے اور دونوں زون کے سربراہ کو ڈائرےکٹر کے عہدہ کے افسران انچارج کی حےثےت رکھتے ہےں جبکہ سائبر کرائم کا ہےڈ پاکستان بھر مےں اپنی ذمہ دارےاں ادا کرتا ہے جسے ڈائرےکٹر آپرےشنز کہا جاتا ہے جو کہ چاروں صوبوں مےں سائبر کرائم کو کنٹرول کرنے مےں معاون ہوتے ہےں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی محکمہ داخلہ نے اےف آئی اے کو اپنا ذےلی ادارہ بناےا ہے اور اس طرح اےف آئی اے وفاقی وزےر داخلہ کو جوابدہ ہے ۔ اس صورتحال کے پےش نظر کرائم ونگ کو فعال کےا گےا ہے اور محکمانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پنجاب مےں خفےہ طور پر متعدد گےٹ وے غےر قانونی طور پر کام کر رہی ہےں اور صرف پنجاب مےں ان کی تعداد00 4کے قرےب موجود ہےں جن تک اےف آئی اے کی رسائی ممکن نہےں ہوپارہی ہے ذرائع نے ےہاں انکشاف کےا ہے کہ گےٹ وے کو پکڑنے کے لئے موقع پر پی ٹی اے کے سٹاف کا بھی ہونا ضروری ہے لےکن پی ٹی اے کے پاس محدود سٹاف ہے جس وجہ سے اےف آئی اے کو گےٹ وے کو پکڑنے مےں شدےد پرےشا نی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے ےہ بھی بتا ےا ہے کہ اےف آئی اے گےٹ وے کے سلسلے مےں سےلولر کمپنےوں پر اپنی گرفت نہےں کررہی ہے جس کے باعث ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں ۔ محکمانہ ذرائع نے ےہ بھی بتاےا ہے کہ گےٹ وے کے ذرےعے کال کرنا ہےکرز نے آسان عمل بنا ےا ہے، اسکو مکمل واچ کےا جانا نہاےت ضروری ہے کےونکہ ان کی مانےٹرنگ سے ہی شدت پسندوں کے گرد گھےرا تنگ کےا جا سکتا ہے اور اس سلسلے مےں وفاقی محکمہ داخلہ کو اےف آئی اے مےں مزےد اصلاحات کی ضرورت ہے۔
ایف آئی اے میں اصلاحات بھی بیکار، پنجاب بھر میں غیرقانونی گیٹ وے ایکسچینج پر قابو نہ پایا جاسکا



















