کوئٹہ:(بیورورپورٹ)ملک میں جنگی ماحول،عوام ،کاروباری طبقہ محفوظ نہیں،پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے بلوچستان میں امن وامان کی مخدوش صورتحال پر عوامی اور قبائلی جرگہ بلانے کا اعلان کردیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمود اچکزئی نے کہا بلوچستان کی شاہراہیں محفوظ نہیں ، قومی شاہراہوں پر درجنوں افراد کو قتل ،ٹرکوں کو جلا دیا جاتا ہے،بتایا نہیں جاتا گاڑیوں کو کون آگ لگاتا ہے ، دکی میں غریب مزدوروں کے قتل کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
محمود اچکزئی نے کہاسکیورٹی کے نام پر کروڑوں روپے ٹیکس لیے جاتے ہیں مگر پھر بھی عوام ،کاروباری طبقہ محفوظ نہیں،،8 اور 9 نومبر کو لورالائی ،10 نومبر کو ژوب پھر کوئٹہ میں جرگے کئے جائیں گے۔
ملک میں جنگی ماحول،بلوچستان کی صورتحال پر جرگہ بلاﺅنگا،اچکزئی



















