سپریم کورٹ میں 986مقدمات سماعت کیلئے مقرر،8بنچ قائم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ میں 986مقدمات سماعت کیلئے مقرر،عدالتی ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی گئی،8 ریگولر بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔

پہلا بنچ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل ہے،چیف جسٹس کی عدالت میں پورے ہفتے 140 مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہیں،دوسرا بنچ جسٹس منیب اختر ، جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل ہے، دوسرے بنچ کے سامنے بھی 140 مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہیں،جسٹس امین الدین خان ،جسٹس عرفان سعادت خان پر مشتمل تیسرا بنچ 140مقدمات کی سماعت کرےگا۔

چوتھا بنچ جسٹس جمال خان مندوخیل کی سربراہی میں جسٹس مسرت ہلالی ،جسٹس شہزاد احمد خان ،پانچواں بنچ جسٹس علی مظہر ،جسٹس حسن اظہر رضوی ،چھٹا عدالتی بنچ جسٹس عائشہ ملک ،جسٹس عقیل عباسی ،ساتواں بنچ جسٹس شاہد وحید ،جسٹس نعیم اختر افغان ،آٹھواں بنچ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں پر مشتمل ہے۔