غیر جمہوری طاقتوں کا راستہ روکنے کیلئے 26 ویں آئینی ترمیم کارگر ثابت ہوگی،شہباز،بلاول
لاہور (اپنے رپورٹر سے) وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات،26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کو تاریخی قرار دیدیا
بلاول بھٹو وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کیلئے لاہور میں رہائشگاہ ماڈل ٹاون پہنچے، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بھی ہمراہ تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا کریڈٹ اتحادی جماعتوں کو جاتا ہے، پہلے بھی عوامی خدمت سے پیچھے ہٹے نہ ہی اب پیچھے ہٹیں گے، ملکی معاشی اشارئیے مثبت ہونے سے مہنگائی میں واضح کمی نظر آرہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا جمہوریت ،پارلیمنٹ کی مضبوطی کیلئے مل کر چلیں گے،غیر جمہوری طاقتوں کا راستہ روکنے کیلئے 26 ویں آئینی ترمیم کارگر ثابت ہوگی۔



















