اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری،سعودی عرب کا وفد آگیا،متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع

اسلام آباد(بیورورپورٹ)اربوںڈالر کی سرمایہ کاری،سعودی وزیر کی 130 سرمایہ کاروں کےساتھ پاکستان آمد،متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع ،وزیراعظم شہباز شریف وفد کے اعزاز میں نجی ہوٹل میں عشائیہ دیں گے۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد نورخان ایئربیس پہنچا تووزیر تجارت جام کمال، مصدق ملک و دیگر اعلیٰ حکام نے استقبال کیا، سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق وفد میں کنسٹرکشن، انجینئرنگ، فنانشل سروسز، آئی ٹی، ہاسپیٹیلٹی، ایگریکلچر، فوڈ انرجی ، پٹرولیم کمپنیوں کے نمائندے بھی شامل ہیں،سعودی عرب کی جانب سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری،تقریباً 30 معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے،وزیراعظم سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے ،وفاقی وزرا بھی شریک ہوں گے۔

سعودی وفد نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کرے گا ،عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی،وزارتی سطح پر سعودی وفد کےساتھ راو¿نڈ ٹیبل میٹنگز کل ہوں گی، وفد کےساتھ پلینری ، سیکٹورل بریک آوٹ ، بزنس ٹو بزنس سیشن ہوگا، مختلف سیشنز میں وزارت توانائی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام شامل ہوں گے، سیشنز میں وزارت فوڈ سکیورٹی، کمیونی کیشن ڈویژن، وزارت پٹرولیم حکام شامل ہوں گے،سرمایہ کاری کےلئے وزارت صنعت و پیداوار اور سروسز سیکٹر کے لوگ بھی شرکت کریں گے، سیشنز کے بعد سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوں گے۔

ذرائع وزارت تجارت کے مطابق سعودی عرب کیساتھ سرمایہ کاری معاہدوں کیلئے فریم ورک تیار کر لیا ، مائننگ، آئل ریفائنری، ریلوے کیلئے طے شدہ معاہدوں کی پیشرفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا،پہلے مرحلے میں سعودی عرب سے نجی شعبہ سرمایہ کاری کرے گا، نجی شعبہ پاکستان میں اپنے لوکل نمائندوں تعینات کر کے سرمایہ کاری کا حجم بڑھائے گا، سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں زیادہ سرمایہ کاری نجی شعبہ کرے گا، سعودی عرب کا سرکاری وفد سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے تحت منصوبوں پر بات چیت کرے گا،ذرائع کے مطابق سرکاری ادارے اور نجی شعبہ دونوں کی پاکستان میں الگ الگ حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، حکومتی سطح پر سرمایہ کاری کیلئے ریگولیٹری منظوری، این او سی سے متعلقہ پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔