اسلام آباد:(بیورورپورٹ)بدقسمتی سے خواتین کو شرعی وراثتی حق سے محروم رکھا جاتا ہے، سپریم کورٹ نے بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے کے معاملے پر اہم فیصلہ جاری کردیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے خواتین کی وراثتی جائیدادوں کو تحفظ ملنا چاہیے، بدقسمتی سے خواتین کو شرعی وراثتی حق سے محروم رکھا جاتا ہے،فیصلے میں عدالت عظمیٰ نے کہا خواتین کو وراثتی جائیداد سے محروم رکھنے کےلئے کچھ وکلا سہولت فراہم کرتے ہیں،عدالت نے بے بنیاد مقدمہ بازی پر درخواست گزار کو 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا اور جرمانے کی رقم وراثتی جائیداد سے محروم رکھی گئی بہنوں کو ادا کرنے کا حکم جاری کیا۔
خواتین کو وراثتی حق سے محروم رکھنا بدقسمتی ہے:چیف جسٹس



















