اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی نے ایم این اے سہیل سلطان کو نااہل کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا،ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی کو سوات این اے 4 سے ممبر قومی اسمبلی سہیل سلطان کے خلاف ریفرنس موصول ہوا تھا،ریفرنس سوات کے شہری نصراللہ خان کی طرف سے جمع کرایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے سہیل سلطان نے اپنی سرکاری ملازمت کے حوالے سے الیکشن کمیشن میں جھوٹ بولا، سہیل سلطان الیکشن سے پہلے بطور ڈپٹی اٹارنی جنرل خیبر پختونخوا کام کرتے رہے،ریفرنس میں کہا گیا ہے قانون کے مطابق کوئی سرکاری ملازم ملازمت ختم ہونے کے 2 سال بعد تک الیکشن نہیں لڑ سکتا،درخواست گزار نے سپیکر سے ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے ریفرنس پر فوری کارروائی کر کے متعلقہ ممبر کو نااہل قرار دیا جائے،ذرائع کے مطابق سپیکر نے قانونی کارروائی کے بعد سہیل سلطان کو نااہل کرنے کے حوالے سے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا ، ایم این اے سہیل سلطان کا تعلق سنی اتحاد کونسل سے ہے۔
ایم این اے سہیل سلطان کیخلاف ریفرنس،سپیکر کا کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط



















