لاہور: (خبر نگار) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے سیاسی مخالفین کو معاشی بہتری ہضم نہیں ہو رہی ،ملکی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں ،کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے، آنے والے دنوں میں پاکستان میں ہونےوالی بین الاقوامی تقاریب معمول کے مطابق ہوں گی ۔
شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کر کے اسلام آباد کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی ، وزیر داخلہ محسن نقوی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا اہم شاہراہیں ٹریفک کےلئے کھول دی گئیں ، صورتحال تیزی سے معمول پر آ رہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میںامن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کیلئے وفاقی وزیر داخلہ، اسلام آباد انتظامیہ ،پولیس کی ستائش کرتے ہوئے کہااسلام آباد پر دھاوے کو ناکام بنانے پر اسلام آباد پولیس نے شاندار کردار ادا کیا ، پاک فوج، پنجاب پولیس اور رینجرز کے دستوں کابھی کلیدی کردار رہا،کانسٹیبل حمید شاہ نے عوامی جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،قوم قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی،شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر شریک ہیں،ورثا ءکا مکمل طور پر خیال رکھا جائے۔
شہباز شریف نے کہا اسلام آباد کے شہریوں کی جان و مال کاتحفظ یقینی بنایا گیا ، صورتحال تیزی سے معمول کی طرف لوٹ رہی ہے، معاشی ترقی اور مملکت خداداد کی خوشحالی ترجیح ہے ،سیاسی مخالفین کو معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی، دنیا پالیسیوں کی معترف ہے، سیاسی مخالف ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں ،کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے، آنے والے دنوں میں پاکستان میں ہونے والی بین الاقوامی تقاریب معمول کے مطابق ہوں گی، سکیورٹی کے بہترین و اعلیٰ معیار کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
محسن نقوی نے وزیراعظم کو سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی واپسی پر بھی بریفنگ دیتے ہوئے کہا سری لنکا میں قید 56پاکستانی قیدی وطن واپس پہنچ رہے ہیں،وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے تمام اخراجات برداشت کریں گے، وزیراعظم نے سری لنکا سے قیدیوں کی واپسی کیلئے وفاقی وزیر داخلہ اور وفاقی وزیر نجکاری کی کوششوں کو سراہا۔
قبل ازیںاپنے بیان میںوزیراعظم شہباز شریف نے کہا پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتجاج کی آڑ میں تشدد کا راستہ اپنایا، ماضی میں پارلیمنٹ ہاو¿س کاگیٹ توڑا، سرکاری ٹی وی کی عمارت پر حملہ کیا،اہلکار عبدالحمید کی شہادت میںملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے۔
موسمیاتی تبدیلی بڑا خطرہ،چیلنج سے نمٹنے کیلئے وفاق ،صوبوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، وزیر خزانہ
سعد رفیق کا’ ’کاروان بیداری“ کے نام سے تحریک شروع کرنے کا اعلان
نئے صوبوں پر پارلیمنٹ میں اتفاق رائے سے آگے بڑھنا چاہئے، رانا ثنا
فلسطینیوں کو حق خودارادیت، انصاف ،وقار ملنا چاہیے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
کوہلو ،11 مزدور اغوا کے بعد قتل،ڈی آئی خان،سابق پولیس افسر کے گھر پردستی بم حملہ،بھتیجا جاں بحق
کدھر گئے آپ کے لوگ؟،عدلیہ فضل الرحمن سے منی ٹریل لے، رانا سکندر حیات
پنجاب حکومت نے فضل الرحمن کو پھر نظر بند کر دیا، جے یو آئی
کفایت شعاری ،محسن نقوی کا لاہور سے دبئی تک اکانومی کلاس میں سفر
ن لیگ کااپنا منشور اور پالیسی ، کسی سے ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کاایس اے پی سسٹم نافذ کرنے کا معاہدہ



















