زرتاج گل تھری ایم پی او کے تحت نظربند ،عدالت جائینگے،وکیل

ڈی آئی خان:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی کی قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کو تھری ایم پی او کے تحت نظربند کردیا گیا۔

زرتاج گل کو پولیس نے ڈیرہ غازی خان میں رہائش گاہ سے حراست میں لیا اور بعد ازاں نظربندی احکامات جاری ہونے پر سنٹرل جیل منتقل کردیا ،وکیل مہر فدا نے نظربند کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہااحکامات ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔