پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشدد سے زخمی اہلکار جاں بحق

اسلام آباد: ( ) پی ٹی آئی احتجاج کے دوران مظاہرین کے تشدد سے زخمی ہونے والا پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق عبدالحمید شاہ 26 نمبر چونگی کے مقام پر مظاہرین کے تشدد سے شدید زخمی ہوئے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

جاں بحق پولیس اہلکار عبدالحمید شاہ کی نماز جنازہ پولیس لائنز میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، آئی جی پنجاب عثمان انور، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی، چیف کمشنر علی رندھاوا اور پولیس و ایف سی اہلکاروں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔