احتجاج پاکستان کیخلاف سازش،اسرائیل عمران کے ذریعے ایجنڈا پورا کر رہا ہے،خواجہ آصف
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے احتجاج پاکستان کیخلاف سازش،اسرائیل عمران خان کے ذریعے ایجنڈا پورا کر رہا ہے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاپاکستان ایٹمی قوت ہے،اسرائیل حملہ نہیں کرسکتا،کسی بھی اقدام سے پہلے ممکنہ عواقب کا سوچنا پڑے گا،صہیونی قیادت جانتی ہے پاکستان سے پنگا لیا تو ایٹمی حملہ بھی ہوسکتا ہے،سی پیک پر دستخط ہو رہے تھے تو بانی پی ٹی آئی حملہ آور ہوئے اب پھر ایس سی او اجلاس بلائے جانے پر احتجاج شروع کردیا ،تانوں بانوں کو جوڑا جائے تو پاکستان کےخلاف سازش کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔
وزیر دفاع نے کہاآئینی ترمیم سیاسی معاملہ ،بہت کچھ کھلتا جارہا ہے،عوام کو معاملات سمجھنے میںاب زیادہ دیر نہیں لگے گی،126 دن کے دھرنے کے بعد پھر احتجاج ،انتشار کی سیاست کی جارہی ہے، اہم ترین کانفرنس کے موقع پر انتشار پھیلایا جارہا ہے،خواجہ آصف نے کہا اسرائیل کا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی پورا کر رہے ہیں، پاکستان سے براہ راست پنگا لینا اسرائیل کے بس کی بات نہیں،عمران خان کو بروئے کار لاکر سازش پر عمل کیا جارہا ہے۔



















