نیب ترمیمی قانون ،شہباز ،حمزہ نے ریلیف مانگ لیا

لاہور: (کورٹ رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے نیب ترمیمی قانون کے تحت رمضان شوگر مل ریفرنس میں ریلیف مانگ لیا۔

دونوں رہنماﺅں کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار پراحتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں ، عدالت ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرے،بعد ازاں احتساب عدالت نے درخواست پر نیب سے 11 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔