کراچی:(بیورورپورٹ) حکومتی سسٹم چلے گا مگر چہرے بدلیں گے،عمران خان مزید کچھ عرصہ جیل میں رہیں گے، پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے نئی پیش گوئی کردی ۔
منظور وسان نے کہاعمران خان اسلام آباد اور مری کی ٹھنڈی ہواوں میں پھنس چکے ہیں، مجھے محسوس ہورہا ہے بانی پی ٹی آئی کچھ عرصے مزیدجیل میں رہیں گے، وہ احتجاج کرا کر اپنے لیے ریلیف لینا چاہتے ہیں، مگر ریلیف دینے والے بھی بڑے پکے ہیں، وہ پریشر میں نہیں آئیں گے، وزیراعلیٰ کے پی کے نے بڑھکیں مارکر بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کو نقصان پہنچایا
پی پی رہنما نے پیش گوئی کی حکومتی سسٹم چلے گا، مگر چہرے تبدیل ہوں گے، شہباز شریف سمجھ دار آدمی ہیں، موجودہ حالات میں اگر کچھ کمال دکھاگئے توبچ جائیں گے۔
حکومتی سسٹم چلے گا مگر چہرے بدلیں گے:منظور وسان



















